لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ موصول ہوا اور محسن نقوی دعوت نامہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کے بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔واضح رہے آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس رواں ماہ میں دو مرحلوں میں ہوں گے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگی۔
Latest Posts
جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا، مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی’’مجھے 22 دن سے اٹھایا ہواہے اور تشددکیا گیا‘‘انمول عرف پنکی کا عدالت پیشی پر شور شرابہبشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی
