کراچی:کراچی سے گرفتار کوکین کوئن انمول عرف پنکی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر شور شرابہ کیا اور دعویٰ کیا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پنکی نے عدالت میں پیشی کے دوران شور شرابہ کیا اور کہا کہ پولیس والوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، مجھے 22 روز سے اٹھایا ہواہے، لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔معزز جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری بات سنیں عدالت میں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا، ملزمہ اور وکیل کا مؤقف سنا جائے گا ۔
Latest Posts
جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا، مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی’’مجھے 22 دن سے اٹھایا ہواہے اور تشددکیا گیا‘‘انمول عرف پنکی کا عدالت پیشی پر شور شرابہبشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی
