گگو منڈی: تھانہ گگو منڈی کی حدود میں مبینہ طور پر بغیر کرایہ نامہ مکان حاصل کرنے والے افراد کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گگو منڈی کے نواحی دیہات اور چھوٹے اڈوں پر بعض افراد نے بغیر کرایہ نامہ تیار کروائے کرائے کے مکانات حاصل کر رکھے ہیں، جس کے باعث سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق قانون کے تحت کرایہ دار اور مالک مکان کا اندراج اور کرایہ نامہ مرتب کرنا ضروری ہوتا ہے، تاہم بعض علاقوں میں اس عمل پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر اندراج رہائش اختیار کرنے والے افراد کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔
Latest Posts
