شمالی وزیرستان میں سینٹائزیشن آپریشن، 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزنے خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے تلاش کیا اور 24 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 22 خوارج مارے گئے۔ئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حمایت یافتہ  خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ سینٹائزیشن آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

About daily crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow