اہم ترین

آئی جی اسلام آبادڈاکٹرسلطان اعظم تیموری کو ایک نامعلوم درخواست موصول

اسلام آباد(محمد شاہد شہزاد)آئی جی اسلام آبادڈاکٹرسلطان اعظم تیموری کو ایک نامعلوم درخواست موصول ھوئی کہ پولیس لائن میں تعینات عملہ لیڈی پولیس اہلکاروں کو تنگ کرتا ھے جس پر آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس لیا اور اے آئی جی آپریشنزعصمت اللہ جونیجو کو انکوائری کے احکامات جاری کئے. اے آئی جی آپریشنزاور اے ایس پی یو ٹی نے پولیس لائن میں دربارکیا اورلیڈی پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جس میں تین مشتبہ اہلکاروں کے نام سامنے آئے ھیں جن کو معطل کر دیا گیا ھے مزیدرپورٹ فائنل انکوائری اور کارروائی کے بعد جاری کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow