نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات نمٹانے کیلئے چوہدری برادران کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (کرائم سیل) نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات نمٹانے کیلئے چوہدری برادران کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے ساتھ پرانی دشمنی اور رقابت کو ختم کرکے از سر نو تعلقات کو استوار کرنے کا فیصلہ نواز شریف نے کیا ہے اور اس مقصد کیلئے شریف خاندان اور چوہدری خاندان کے دیگر ممبرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نواز شریف از خود چوہدری برادران کے گھر جا کر ماضی کی غلطیوں کی معافی طلب کرنے پر بھی راضی ہیں، تاہم چوہدری برادران کرپشن میں پھنسے نواز شریف کو منہ لگانے پر راضی نہیں ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے چوہدری برادران کی ہمدردری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں بھائی نواز شریف کو مشکل سے نکال سکیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے بدلتے سیاسی حالات کے پیش نظر چوہدری برادران اور شریف برادران کے مابین مفاہمت بڑی تبدیلی ہوگی تاہم پرویز الہٰی اور شجاعت حسین نے نواز شریف کے ایلچی کو واضح جواب نہیں دیا اور مزید سوچنے کیلئے وقت مانگا ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری برادران کو بھی کرپشن الزامات پر نیب کی پیشیوں کا سامنا ہے اور کئی بار انکوائریاں بھگت چکے ہیں۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh