اہم ترین

جاپان میں خود مختار اور تنہا رہنے والی خواتین کیلئے انوکھے سایہ دار پردے تیار

ٹوکیو(کرائم سیل)جاپان میں خود مختار اور تنہا رہنے والی خواتین کیلئے انوکھے سایہ دار پردے تیار کیے گئے ہیں تاکہ وہ خود کو محفوظ تصور کرسکیں۔ جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو دنیا کا سب سے محفوظ شہر مانا جاتا ہے لیکن یہاں بھی جرائم اور وارداتیں پیش آجاتی ہیں، خاص طور پر تنہا رہنے والی خواتین ضرور اس کا شکار بنتی ہیں۔ایسے میں جاپان کی ایک اپارٹمنٹ کمپنی ‘لیو پیلس 21’ کی انتظامیہ نے ایک ایسی کٹ متعارف کروائی ہے جو تنہا رہنے والی خواتین کیلئے نہایت مددگار ہے۔ اس کٹ میں شامل پردے کی مدد سے بیرونی جانب سے یہ ظاہر ہوگا کے اپارٹمنٹ کے اندر کوئی اکیلا نہیں بلکہ دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔یہ پردہ مین آن دی کرٹن (men on the curtain) کہلاتا ہے جو سمارٹ فون کے ذریعے بطور پروجیکٹر کام کرے گا۔یہ ‘پروجیکٹر پردہ‘ سمارٹ فون سے کنیکٹ کیا جائے گا جس میں تقریبا 12 خاکے موجود ہوں گے جن میں ورزش کرنے، چہل قدمی، مارشل آرٹ، گٹار بجانا، باکسنگ اور دیگر سرگرمیوں کے خاکے شامل ہیں۔اس پردے کا خاکہ ہر 30 منٹ بعد تبدیل ہوگا جس سے ایسا معلوم ہوگا کہ مختلف اوقات میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں اور باہر سے دیکھنے والے کو شک بھی نہیں ہوگا کہ اندر کوئی خاتون اکیلی ہے۔واضح رہے کہ ابھی تک یہ پروجیکٹر پردہ مارکیٹ میں عام فروخت کے لیے دستیاب نہیں تاہم اس کے لیے ایک ایپلیکیشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔فی الحال یہ پردہ صرف جاپان میں متعارف کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ جلد اسے دیگر ممالک میں بھی فروخت کیا جائے گا تاکہ ہر ملک کی خود مختار خواتین بحفاظت اکیلے رہ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh