اہم ترین

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاڑکانہ(کرائم سیل) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کےلئے ملک بھر خصوصا سندھ سے پی پی پی کے جیالے قافلوں کی شکل میں گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔اپنے پیغامات میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو امید کا منارہ نور تھے اور آنے والے وقتوں میں بھی وہ امید کا منارہ نور رہیں گے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ قوم دشمنوں کے نام و نشان مٹ گئے مگر بھٹو خاندان آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow