اہم ترین

عالمی سطح پر بھارت پر دباؤ بڑھانے کے لیے بھر پور سفارتی مہم چلائی جائے:امیر جماعت اسلامی

لاہور(کرائم  سیل) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی جانب سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر بھارت پر دباؤ بڑھانے کے لیے بھر پور سفارتی مہم چلائی جائے،اس مہم کے ایک حصہ کے طور پر اہم دارالحکومتوں میں رابطوں کے علاوہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا جائے ، نیز جنرل اسمبلی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے لابنگ کی جائے ۔ ممبران پارلیمنٹ اور ایسے اہل دانش جو مسئلہ کشمیر پر عبور رکھتے ہیں ، کے وفود اہم دارالحکومتوں میں تشکیل دیے جائیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں قانونی ماہرین کا پینل بنا کر ان کی مشاورت سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے ۔ آزاد کشمیر حکومت کے کردار کو تحریک آزادی کے حوالے سے موثر بنانے کا اہتمام کیا جائے ۔ مقبوضہ کشمیر میں متاثرین اور شہداءکے خاندانوں کے لیے ریلیف رسانی کا بھی کوئی اہتمام کیا جائے ۔دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت کی طرف سے 6اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو یک آواز ہو کرمظلوم کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کی مذمت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے کردار کو بھی تحریک آزادی کیلئے موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف 5اپریل کو قوم سے یوم سیاہ منانے کی اپیل بھی کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh