کراچی (کرائم میل ) حتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نیشنل بینک کے ملازم سمیت 2 افراد کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی کی احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نیشنل بینک کے ملازم عبدالجبار اور ناصر مراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے جب کہ دونوں ملزمان پر 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے پر ملزمان کو مزید 2 سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔نیب کے مطابق ملزمان نے نیشنل بینک میں 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خرد برد کی تھی اور نیب کی جانب سے ان ملزمان کے خلاف 2015 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
