امیتابھ بچن کی فلم’’ 102 ناٹ آؤٹ ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز نہیں ہو گی

ممبئی (کرائم میل )بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم’’ 102 ناٹ آؤٹ ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز نہیں کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’ پدماوتی ‘‘ اور امیتابھ بچن کی فلم’’ 102 ناٹ آؤٹ ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب امیتابھ بچن کی فلم ریلیز کی تاریخ کے 2 ہفتے بعد ریلیز کی جائے گی۔اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار شکلا کا کہناہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فلم متاثر ہو اس لئے یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز نہیں کی جائے گی اور ہم اس فلم کے لئے کوئی دوسری تاریخ مقرر کریں گے۔فلم کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow