اہم ترین

حکومت کو کام کرنے دیں ،بعد میں دیکھیں گے اچھے لوگ لگائے کہ نہیں:چیف جسٹس

اسلام آباد(کرائم سیل)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کل کی ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیش رفت ہو گی ،انشا اللہ اب کوئی سمری نہیں رکے گی ۔وفاقی ہسپتالوں میں سہولتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہسپتالوں میں سربراہوں کی تقرری کی سمری کابینہ کو دوبارہ بھیجیں گے ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اب کوئی سمری نہیں رکے گی ،عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، وزیراعظم سے کل کی ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیش رفت ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کام کرنے دیں ،بعد میں دیکھیں گے اچھے لوگ لگائے کہ نہیں ،میرے خیال سے شعبہ صحت کا سیکرٹری بھی ڈاکٹر ہو تاکہ وہ انتظامی معاملات دیکھ سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh