اہم ترین

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1 سکور سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

لاہور (کرائم سیل) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 158 رنز کے ہدف کے تعاقب کے آغاز میں مشکلات کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جس وقت ان کی اپننگ مکمل فلاپ ہو گئی اور دونوں کھلاڑی صرف 17 رنز پر پولین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد سرفراز احمد خود میدان میں اترے اور محمد نواز نے ان کا بھر پور ساتھ دیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 158 رنز کا ہدف مقررہ اوورز میں 157رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔جس میں محمد نواز اور سرفراز احمد 35،35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ان کے علاوہ محمد اللہ 19 ، تھیسارا پریرا 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پشاور زلمی کی جانب سے باولر حسن علی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 ویں اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو باندھ دیا اور پورے اوور میں صرف 2 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، حسن علی نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ وہاب ریاض نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔ان کے علاوہ عمید اور سمین گل نے دو دو کھلاڑی پولین پہنچائے ۔اگر یوں کہا جائے کہ پشاور زلمی کی پوری باولنگ لائن نے ہی اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کیا تو غلط نہ ہو گااس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ڈیرن سیمی کی پوری ٹیم 157رنز بنائے کر آوٹ ہو گئی،پشاور زلمی کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی لیکن پھر ڈاوسن نے کمان سنبھالی اور 35 رنز پر 62 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف جوڑنے میں بڑی سپورٹ فراہم کی۔ تمیم اقبال 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا اور ابھی چار گیندیں ہی ہوئی تھی کہ بارش آ گئی اور میچ کو روک دیا گیا اور تقریب پندرہ منٹ کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔میچ دوبار شروع ہوتے ہی کامران اکمل کی صفر پر وکٹ گر گئی جس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے آندرے فلیچر بھی کوئی خاص کاکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور ایک سکور بنا کر پولین لوٹ گئے۔تمیم اقبال 27 اور محمد حفیظ 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔سعد نسیم صرف 9 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی جانب سے راحت علی نے کمال باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ پریرا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ان کے علاوہ محمد نواز ،میر حمزہ ،حسن خان اور محمد اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شین واٹسن کی جگہ تھیسارا پریرا کو ٹیم میں شامل کیاہے ،ا چھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور آندرے فلیچر کو ٹیم میں شامل کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh