آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی ایئر چیف مجاہد انوار خان کو پاک فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

اسلام آباد (محمد شاہد شہزاد)آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف مجاہد انوار خان کو پاک فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جی ایچ کیو میں ایئر چیف جو عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مجاہد انور خان نے یادگار شہداءپر پھول بھی چڑھائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh