اہم ترین

اداکارہ عائشہ خان کو بذریعہ ٹیلیفون سنگین نتائج کی دھمکیاں،اداکارہ خوفزدہ

گوجرانوالا(ایم شاہد شہزاد)اسٹیج اور سرائیکی فلموں کی مشہور فنکارہ عائشہ خان نے کرائم سیل انچارج  سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے آجکل بذریعہ ٹیلیفون اور محلۤے میں آکر مختلف لوگ قاتلانہ دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان میں سے کچھ یہاں تک کہتے ہیں کہ ہم آپ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیں گے جسکی وجہ سے میں اور میری فیملی انتہائی خوفزدہ ہیں اور میں اپنے ہی گھر میں قید ہوکر رہ گئی ہوں اس حوالہ سے میں نے مقامی تھانہ سٹی احمد پور شرقی سے رابطہ کیا اور انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا کہ مجھے اور میری فیملی کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ آپ کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے گا عائشہ خان کا کہنا تھا کہ میں اعلٰی احکام سے اپیل کرتی ہوں کہ خدارا پاکستان میں بسنے والے تمام فنکاروں اور اداکاروں کو تحفظ دیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow