جشنِ بہاراں فیسٹیول کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے وائس چیئرمین ملک اصغر گلزار کی زیرِ صدارت منعقد

ساہیوال(کرائم سیل)جشنِ بہاراں فیسٹیول کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے وائس چیئرمین ملک اصغر گلزار کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی جس میں بلدیہ کے عملہ کو باقاعدہ ڈیوٹیاں لگا کر اس فیسٹیول کو کامیاب کروانے کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا اس میٹنگ میں پی ایس ٹو چیئرمین ملک جاوید اقبال، میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد اکرم باری، کونسلر بلال قمر انصاری ،عرفان ڈوگر کونسلر ،حافظ محبوب احمد، رانا نعیم اللہ،محمد عبدالسلام، محمد کاشف سب انجینئر، شمشاد رسول،محمد سلیمان، شفیق احمد،محمد فیصل، آصف سعید، محمد بابر موجود تھے. اجلاس میں وائس چیئرمین ملک اصغر گلزار نے میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کی ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ اس دفعہ گزشتہ سال فیسٹیول سے مزید بہتری لائی جائے تاکہ شہریوں کو تفریح کے لیے بہترین ماحول ملے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh