جڑی بوٹی مکاﺅ ،پیداوار بڑھاﺅ

تحریر وقار احمد پراچہ

جڑی بوٹی مکاﺅ ،پیداوار بڑھاﺅ
زراعت کی اصطلاع میں ہر وہ پودہ جو ایسی جگہ اُگ آئے جہاں اس کو نہیں اُگنا چاہیے جڑی بوٹی کہلاتا ہے جڑی بوٹیاں مختلف فصلات کی فی ایکڑ پیداوار اور معیارمیں کمی کا باعث بنتی ہیں ایک محتاط اندازہ کے مطابق اگر جڑی بوٹیوں کی مﺅثر تلفی پر توجہ نہ دی جائے تو جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں 14تا 42فیصد کپاس کی 13تا 41فیصد ،دھان 17تا 39فیصد ،گنا کی 10تا 35فیصد ،مکئی 24تا 47فیصد ،دالیں 25تا 55فیصد ،تیلدار اجناس 21تا 45فیصد اور سبزیات 39تا89فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے جڑی بوٹیاں بذریعہ بیج یا نباتاتی حصوں سے اپنی تعداد میں اضافہ کرتی ہیں بہت سی جڑی بوٹیاں ایسی ہیں جو بیج پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نباتاتی حصوں مثلا جڑ ،تنا اور زیر زمین حصوں سے اپنی تعداد میں اضافہ کرتی ہیں جڑی بوٹی مکاﺅ پیداوار بڑھاﺅ مہم کے تحت گاﺅں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جڑی بوٹیوں جنگلوں ،غیر آباد جگہوں ،نہروں ،سڑکوں ،کھالوں اور ریل کی پٹریوں کے کناروں اور قبر ستانوں میں اُگتی ہیں اور سالہا سال اُگ کر مسلسل کثیر تعداد میں اپنا بیج بناتی رہتی ہیں جہاں سے یہ بیج ہوا ،پانی اور جانوروں کے ذریعہ کھیتوں تک پہنچ جاتے ہیں چراگاہوں میں چر نے والے جانور جڑی بوٹیاں کھاتے ہیں اور کسان ان کا گوبر جب کھیتوں میں بطور کھاد استعمال کرتا ہے تو جڑی بوٹیوں کے بیج ملے ہوتے ہیں اس طرح جڑی بوٹیاں ایک کھیت سے دوسرے کھیت تک پہنچ جاتی ہیں جڑی بوٹیاں فصلوں کے ساتھ غذائی اجزا ،نائٹروجن ،فاسفورس اور پوٹاش وغیرہ کے حصول میں سخت مقابلہ کرتی ہیں عام طور پر جڑی بوٹیاں فصل کے پودوں کے مقابلے میں 4-3گنا زیادہ اور بڑی تیزی کے ساتھ غذائی عناصر زمین سے حاصل کرتی ہیں جس کی وجہ سے فصل غذائی عناصر کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں اور فصلوں کی پیداوار بہت کم ہو جاتی ہے جڑی بوٹیوں کی جڑیں عموما فصلوں کی جڑوں سے لمبی ہوتی ہیں اور وہ تین میں زیادہ گہرائی تک جاتی ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ زمین میں موجود اور آبپاشی کی صورت میں دیا جانے والا پانی چوس لیتی ہیں اور اصل فصل کے لیے پانی کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے فصل کی نشوونما اور بڑی بڑھو تری پر برا اثر پڑتا ہے اور فصل کی پیداوار کم ہو جاتی ہے جڑی بوٹیاں کی پہچان اور ان کی تلفی کے نقطہ نظر سے انہیں عام طور پر چار گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں ،نوکیلے پتوں والی یا گھاس خاندان کی جڑی بوٹیاں ،تکونے پتے والی یا ڈیلاخاندان کی جڑی بوٹیاں ،طفیلی جڑی بوٹیاںیہ جڑی بوٹیاں بڑی سخت جان ہوتی ہیں اور ان کی بیج پیدا کرنے کی صلاحیت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے بعض جڑی بوٹیوں کا ایک پودا ہزاروں کی تعداد میں بیج پیدا کر سکتا ہے اس کے علاوہ ان کے بیج زمین میںلمبے عرصہ تک صحیح حالت میں رہ سکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ جڑی بوٹیوں کو کھیت میں داخل ہی نہ ہونے دیا جائے اس کے لیے مندرجہ ذیم احتیاطی تدابیر اختےار کی جائیں فصل کے بیج میں موجود جڑی بوٹیوں کے بیج اکثر جڑی بوٹیوں کے پھیلاﺅ کا باعث بنتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ایسا بیج استعمال کیا جائے جو جڑی بوٹیوں کے بیج سے پاک ہو پانی کے کھال اور کھیت کی وٹیں جڑی بوٹیوں سے پا ک رکھیں عوامی استعمال کی جگیں مثلا قبرستان ،سڑکوں اور ریلوے لائن کے اطراف میں جڑی بوٹیوں کو نشوونما نہ پانے دیں کیونکہ وہاں سے ان کے بیج ہوا ،پانی ،جانوروں وغیرہ کے ذریعے کھیتوں میں منتقل ہو جاتے ہیں زرعی مشینری اور آلات کشاورزی کو جڑی بوٹیوں کے بیجوں سے پاک رکھیں گوبر کی کھاد اور کوڑا کرکٹ بھی جڑی بوٹیوں کے پھیلاﺅ کا ایک اہم ذریعہ ہیں لہذا ہمیشہ ایسی گوبر کی کھاد استعمال کریں جو اچھی طرح گلی سڑی ہوئی ہو تلف شدہ جڑی بوٹیاں کھاد کے گڑھے میں نہ ڈالیں مخصوص کیمیائی مرکبات سے جڑی بوٹیوں کا تدراک کیمیائی طریقہ کہلاتا ہے اگرچہ جڑی بوٹیوں کے تدراک کا غیر کیمیائی طریقہ آسان ،محفوظ اور فطری ہے لیکن غیر مربوط کثیر فصلی کاشت کاری کی وجہ سے کھیت جڑی بوٹیوں سے بھر چکے ہیں جڑی بوٹیوں کا زور توڑ نے اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ان کے تدراک کا کیمیائی طریقہ ناگزیر ہے جڑی بوٹیوں سے تدراک کے کیمیائی طریقہ کے بہت سے فوائد ہیں ایک دفعہ دوائی سپرے کرنے سے جڑی بوٹیوں کا مﺅ ثر تدراک ہو جاتا ہے تھوڑے وقت میں زیادہ کام ممکن ہے کھیت زیادہ عرصے تک جڑی بوٹیوں سے پاک رہتا ہے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور معیاری فصل حاصل ہوتی ہے قطاروں کے علاوہ پودوں کے درمیان سے بھی جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہےں نیز فصلوں سے مشا بہت رکھنے والی جڑی بوٹیاں بھی آسانی سے تلف ہو جاتی ہیں یہ سستا اور آسان طریقہ ہے مزدوروں کی کمی اور وقت پر عدم دستیابی سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے مشینی کاشت کاری میں سہولت رہتی ہے اور مناسب موسمی حالات میں بھی کام ہو سکتا ہے ۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh