عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھ گئے

ممبئی(کرائم سیل)بالی ووڈ کے پرفیکشست عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ رنجنی کانت کی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم 2.0 کی ریلیز اب تک کئی بار تاخیر کا شکار ہونے کے بعد دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے، تاہم عامر خان نے اپنی فلم کو دیوالی پر ہی ریلیز کرنے پر فلم رجنی کانت کو پیچھے ہٹنے کا مشورہ دے دیا۔بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ رجنی کانٹ بہت بڑے سٹار ہیں اور میں دل سے اْن کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن مجھے اْمید ہے کہ اْن کی فلم میری فلم کے ساتھ دیوالی پر ریلیز نہیں کی جائیگی کیوں کہ میں نہیں چاہتا کہ اس سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ ہو۔واضح رہے کہ 450 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونی والی فلم ‘2.0‘ سائنس فکشن فلم ہے جس میں رجنی کانت ، اکشے کماراور ایمی جیکسن ایکشن میں نظرآئیں گی جبکہ اس کے مدمقابل فلم ’تھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ہمراہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن، کترینہ کیف ،فاطمہ ثناء اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh