اہم ترین

بدین کی نوجوانان تنظیم کی جانب سے لاڑ میوزیم کے ملازمین کی حمایت میں ڈی سی چوک بدین سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریل

.بدین(کرائم سیل)بدین لاڑمیوزیم مے 9،ملازمین نے33ویں دن اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی بدین کی نوجوانان تنظیم کی جانب سے لاڑ میوزیم کے ملازمین کی حمایت میں ڈی سی چوک بدین سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریل نکال کر بدین پریس کلب کے سامنے دہرنا دیا گیا اس موقعے پر میونسپل کمیٹی بدین سے مرزا گروپ کے منتخب کاؤنسلرزحاجی غلام حسین سومرو،خلیفہ طارق عزیز میمن ،عمران سومرو ،منظور آریسر،شفیع دل و دیگر نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والے خود کو سوشلیٹ انقلابی پکارنے والے پیپلز پارٹی کے دور میں محنت کش طبقہ بھوک افلاس اور بدحالی والی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں .33دنوں سے بھوک ہڑتالی کئمپ کر بیٹھنے کے باوجود وزیر اعلیٰ سندھ سمیت وزیر سیاحت اور ثقافت نے تحال کوئی نوٹس نہیں لیاانہوں نے مزید کہا کے وزراء کے بچے قیمتی لباس پہنتے ہیں اور اعلیٰ اقسام کے کھانہ کھاتے ہیں لیکن ملازمین کے پاس آٹا بھی نہیں ہے اور بچوں کے کپڑے پھٹے پڑے ہیں وہ 18 ماہ سے مستقل کرنے اور بقایا جات سیلری کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کے محکمہ ثقافت والوں کے پاس بیرون ممالک اور پاکستان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کے لیئے کروڑو روپے موجود ہیں لیکن لاڑمیوزیم بدین کے غریب ملازمین کو جائز حق دینے کے لیئے بھی پیسے نہیں ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر سیاحت اور ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ کو اپیل کی ہے کے بدین کے لاڑمیوزیم کے ملازمین کو فوری مستقل کر کے اور بقایاجات سیلری فوری ادا کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow