انٹرنیشنل فٹ بال کے کھیل سے پابندی ہٹائے جانے کی خوشی میں بدین ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم

بدین(کرائم سیل)انٹرنیشنل فٹ بال کے کھیل سے پابندی ہٹائے جانے کی خوشی میں بدین ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، کھلاڑیوں نے خوشی میں پریس کلب کے ممبران اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں، بھنگڑے بھی ڈالے اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دیں، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام قاسم خاص خیلی، محمد خان بھنبھرو، سید طاہر احمد شاہ، ایوب ملاح، اسلم بھنبھرو اور دیگر کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے فیفا کی جانب سے پاکستان میں فٹ بال کے انٹرنیشنل کھیل پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اب وہ پابندی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث ضلع بدین سمیت پاکستان بھر سے فٹ بال کے کھلاڑیوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ بیرون ممالک جاکر اپنی ٹلینٹ دکھا سکیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں، رہنماؤں نے فٹ بال ایسوسی ایشن پاکستا ن کے صدر فیصل صالح حیات اور سندھ کے صدر خادم حسین کو بھی مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سرہا اس موقع پر صدر پریس کلب تنویر آرائیں، نائب صدر عمران عباس خواجہ، شوکت میمن، اشفاق میمن، شاد الطاف میمن، عبدالمجید ملاح اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh