شریف گنبیر نے میری بے گناہ بہن پر غلط الزام عائد کرکے اسے بیدردی سے قتل کیا : علی اکبر گنبیر

بدین(کرائم سیل)گزشتہ روز شوہر کے ہاتھوں کاری کے الزام میں قتل ہونے والی بیوی گلاں کے بھائی علی اکبر گنبیر نے کہا ہے کہ شریف گنبیر نے میری بے گناہ بہن پر غلط الزام عائد کرکے اسے بیدردی سے قتل کیا ہے یہ صرف ہماری بہن کا قاتل ہی نہیں بلکہ چھہ ماہ قبل اس نے میری بہن پر جب تشدد کررہا تھا تو میری بہن کے ہاتھوں سے اس کے چھہ سالہ مصوم بچے کو چھین کر زور سے پھینکا جس سے وہ ہلاک ہو گیا.مرحومہ کے بھائی نے بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ قاتل شریف نشائی تھا نشے کے بعد اکثر تشدد کرتا تھا جس کے باعث ہماری بہن ہمارے پاس آگئی چھہ ماہ قبل شریف قرآن پاک ہمارے پاس لے کرآیا کہ میں نے توبہ کی نشے اور تشدد سے میری بیوی کو میرے ساتھ لے کر جانے دو ہم نے اس پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی بہن کو اس کے ساتھ روانہ کردیا ایک ہفتہ قبل ہی بڑے بیٹے کی شادی تھی جس میں میری بہن بہت خوش تھی بیٹے کی شادی پر اس قاتل نے ہماری بہن کو قتل کرکے ہم سب کی خوشیاں چھین لیں مقتولہ گلاں کے بھائی علی اکبر نے اپیل کی ہے کہ قاتل شریف کو ایک میری بہن اور اس کے مصوم بچے کے قتل میں پھانسی کی سزا دی جائے.دوسری جانب وومن ایکشن کمیٹی سندھ کی خواتین رہنماؤں حسین مسرت عرفانہ ملاح امر سندھو گلبدن اور دیگر نے بدین اور شکار پور میں شوہر کے ہاتھوں بیویوں پر تشدد اور ان کے قتل کی دو لرزہ خیز وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرت ناک سزائیں دینے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مضبوط قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh