اہم ترین

عدالت نے آرٹیکل 204اورتوہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت دانیال عزیزپرفردجرم عائد کر دی

اسلام آباد(کرائم سیل) جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، جسٹس مشیرعالم نے دانیال عزیزکیخلاف چارج شیٹ پڑھ کرسنائی،جس میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز نے عدلیہ کو سکینڈلائزکیا اورعدالتی معاملات میں مداخلت کی،چارج شیٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران نامناسب الفاظ استعمال کئے اورجسٹس اعجاز الاحسن سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ،چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز نے کہا نگراں جج نے نیب ریفرنس تیار کرایا۔عدالت نے آرٹیکل 204اورتوہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت دانیال عزیزپرفردجرم عائدکی، وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh