سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق کو امیدوار نامزد کر دیا

اسلام آباد (کرائم سیل) مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے عثمان کاکڑ کو نامزد کر دیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ محمود خان اچکزئی اور اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عثمان کاکڑ کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔مشاہد اللہ خان کا کہناتھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبر ز پورے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ایک طرف آئین کے محافظ اوردوسری طرف بے پناہ دولت والے ہیں،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان پہلے دن سے امپائرکی انگلی کی سیاست کررہے ہیں،آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی سیاست پردھبہ لگایا،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh