اہم ترین

چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش

فیصل آباد(کرائم سیل) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش کرنے والے شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کام کے لئے راناثنااللہ کے داماد نے بھیجا تھا۔ فیصل میں جلسے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گاڑی میں سوار ہوئے تو ایک شخص نے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اسٹاف اور کارکنان نے اس شخص کی کوشش ناکام بنادی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنے آیا تھا اور اس کام کے لئے اسے وزیرِقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے بھیجا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کا نام مرزا رمضان ہے اور حاجی آباد کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رمضان نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کو جوتا مارنے کا حکم رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے دیا تھا۔ ملزم کے خلاف مزید کارروائی تحریک انصاف کی تحریری درخواست کے بعد کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh