اہم ترین

اپنا نام سورج کی جانب کیسے بھیجا جا سکتا ہے ،جانئیے؟

پیساڈینا، کیلیفورنیا(محمد شاہد شہزاد) اب آپ ناسا کے ذریعے اپنا نام سورج کی جانب بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ناسا کی اس ویب سائٹ پر جا کر اپنا نام اور ای میل ایڈریس شامل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے نام کا سرٹیفکیٹ بھی بھیج دیا جائے گا۔ ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں سے اپنا نام شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ناسا نے اسے سورج کے ٹکٹ کا نام دیا ہے جس کا مقصد عوام کو اس خلائی منصوبے اور سورج کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ آپ کا نام ایک مائیکرو چپ میں ڈیجیٹل انداز میں لکھ کر اسے پارکر سولر پروب سورج کی جانب بھیجا جائے گا ۔ ناسا کے مطابق پارکر خلائی جہاز اس سال موسمِ سرما میں زمین سے لانچ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh