تین ماہ کی تنخواہ ما نگنے پر مبینہ طور پر غریب مزدور کو چلتی آئس کریم بنانے والی مشین میں دھکا دے دیا

وہاڑی( کرائم میل  ) ظالم فیکٹری مالک نے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ تین ماہ کی تنخواہ ما نگنے پر مبینہ طور پر غریب مزدور کو چلتی آئس کریم بنانے والی مشین میں دھکا دے دیا ، غریب مزدور کا با زو کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گیا ، ما لک فیکٹری بند کرکے فرار ، پولیس نے بااثر فیکٹر ی ما لک کے خلاف کارروائی نہ کی ، غریب مزدوردربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، متا ثرہ مزدور کی والدین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ، واقعات کے مطابق نواحی علاقہ موضع الہ آباد کی بستی فریدنگرکے غریب محنت کش امتیاز نے اپنے والد محمد نواز کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ اقبال ٹاؤن میں پرنس آئس کریم فیکٹری کے ما لک اصغر جوئیہ کے پا س گزشتہ تین ماہ سے کا م کررہا تھا کہ جب تنخواہ کا مطالبہ کیا تو اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے آئس کریم بنا نے والی چلتی مشین میں دھکا دے دیا جس پر میرا بازو کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گیا والد محمد نوا ز نے صحافیوں کو بتایا کہ ظالم فیکٹری ما لک نے میرے بیٹے کو عید پر بھی چھٹی نہ دی اور یرغمال بنا کر رکھا ہو ا تھا اسکا مو بائل چھین لیا تھا میرے بیٹے کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی بااثر فیکٹری ما لک نے بہت بڑا ظلم کیا ہے زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آرپی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر فیکٹری ما لک کے خلاف کا رروائی کرکے انصاف فراہم کیا جا ئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow