این اے 243 کی عوام نے موقع دیا تو حکومت وقت کو اپنے تجربے کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل میں مدد فراہم کریں گے

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ضمنی انتخابات کے لئے کامیاب رابطہ مہم چلانے پر اپنے پارٹی کارکنان کے عزم و حوصلے کو سراہاہے۔پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نظریے کو سمجھ کر ہمارے ساتھ پاکستان کی بہتری کے لیے جڑنے والے کارکنان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہم کسی سے لڑنے نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے آئے ہیں تاکہ ایک پر امن معاشرہ وجود میں آئے جہاں سب پاکستانی مل کر بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب کے اپنے بنیادی مسائل کے حل اور ایک بہتر مستقبل کی جدوجہد کر سکیں اور اس میں ہم دو سالوں میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے پارٹی صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اراکین نیشنل کونسل کے ہمراہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی کی روشنیاں ماضی کی طرح بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ہم کسی کے مخلاف نہیں ہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، این اے 243 کی عوام نے موقع دیا تو حکومت وقت کو اپنے تجربے کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل میں مدد فراہم کریں گے تاکہ کراچی کی روشنیاں مزید تیزی سے بحال ہوں اور ملک ترقی کرے۔ انہوں نے رابطہ مہم میں این اے 243 کی عوام کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کی سچے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh