ختم نبوت میں ترمیم و تائید کرنیوالوں کو ایوانوں کے بجائے جیلوں میں ہونا چاہیے

بہاولپور ( کرائم میل  )ختم نبوت میں ترمیم و تائید کرنیوالوں کو ایوانوں کے بجائے جیلوں میں ہونا چاہیے ۔ 400سے زائد اسمبلی کے عوامی نمائندوں کی دوصوبوں کی قرارداد کے خلاف لسانی صوبہ کی دھول اڑانے والے اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی صد ر قاری مونس بلوچ نے اپنی رہائش گاہ پر مقامی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ختم نبوت میں شق میں ترمیم کرنیوالے وزیروں اور مشیروں کو نہ صر ف تاحیات نا اہل قرار دیا جائے بلکہ انہیں جیلوں میں ڈالا جائے ۔ قاری مونس بلوچ نے کہا نا اہل لیگ جمہوریت ، آئین ، عدلیہ اور افواج پاکستا ن کی تکریم کے بجائے تضحیک کر رہے ہیں ایسے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو 22کروڑ عوام کی نمائندہ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا حکمران جماعت اور کابینہ فرد واحد کی کٹھ پتلی نہ بنے بلکہ اسمبلی کی صوبہ قراردادوں کے مطابق سرائیکی صوبہ کے قیام اور بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے ۔انہوں نے کہا لسانی صوبہ کی دھول اڑانے والے کے پاس عوامی ہمدردیو ں اور وابستگیوں سے محروم ہیں بلکہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر محمد ایاز ببلو ،جعفر پنوار ، غلام سرور پنوار ، حاجی ربنواز ارائیں ، حافظ ایاز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow