عمران خان کی سوچ آج بھی اسی کنٹینر پر کھڑی ہے جہاں میں چھوڑ کر آیا تھا،جاوید ہاشمی

ملتان (صفدرعلی بخاری ) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں عمران خان کی سوچ اسی کنٹینر پر کھڑی ہے جہاں میں چھوڑ کر آیا تھا،ضمنی انتخابات کو تحریک انصاف نے زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا ہے، یہ یک طرفہ ضمنی الیکشن ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دانشور کہہ رہے ہیں کہ مڈٹرم الیکشن ہونگے، عمران خان ڈیرھ دو سال سے زیادہ نہیں چل سکتا، عمران خان غلطیاں کر چکے ہیں اسکا جواب بھی انہیں دینا پڑے گا، میری خواہش ہے کہ انکی حکومت پانچ سال چلے، یہ سیمی سویلین گورنمنٹ ہے، حکومت معیشت اور سیاست پر اتنے یوٹرن لے چکی ہے، بزدار تو دکھانے کے لیے وزیر اعلی ہے، عمران خان کھائی میں گرنے والے ہیں بس دعا ہے پوری قوم کو نا گرائیں، کوئی ایک بھی تھنک ٹینک پاکستان تحریک انصاف میں نہیں بیٹھا، ضمنی الیکشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو تباہ کر رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف پکڑ دھکڑ کر کے جیتنے کی کوششیں کر رہی ہے، جنرل الیکشن میں نواز شریف کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا، ضمنی الیکشن میں شہباز شریف کو جیل میں ڈال دیا ہے، کوئی بھی ہوش مند انسان اسے فری اینڈ فئیر الیکشن نہیں کہے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی جسٹس کو نکال دینا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن مجھے یہ فیصلہ اتنا اچھا نہیں لگا، انکا مزید کہنا تھا کہ اج تک آئین توڑنے والے کسی بھی فوجی جرنل کو سزا نہیں دی گئی، پرویز مشرف کے مزاج کے خلاف نواز شریف نے آواز اٹھانے کی کوشش کی تو کیا ہوا، پرویز مشرف کی اربوں کی جائیدادیں ہیں، دو رخی سیاست نہیں چل سکتی اس سے ملک تباہ ہوا ہے، چیف جسٹس صاحب کی ہر بات میں حکم ہے، چیف جسٹس صاحب اگر آپ نے مجھے سزا دینی ہے تو بلا لیں، چیف جسٹس صاحب دل بڑا کریں، چھوٹی چھوٹی باتوں کو توہین نا سمجھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh