چیف جسٹس کا ہندووں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ میں ہندووں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان سپریم کورٹ کیمطابق ہندووں کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت18اکتوبر کو ہوگی۔ترجمان کے مطابق نوٹس ڈاکٹر بھگوان دیوی کی سوشل میڈیا پرجاری وڈیو پر لیا گیا ہے ۔ خاتون نے الزام لگایا تھاکہ جعلی کاغذات پر جائیدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔بہت سے ہندو دوسرے ملکوں کو جا رہے ہیں یا اپنی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں۔عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل سندھ ، وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ، چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری انسانی حقوق کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh