امریکہ نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ چینی قرضوں کو قرار دے دیا

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ چینی قرضوں کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان مشکل معاشی صورتحال کا شکار ہے اور قرضوں میں جکڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس نے آئی ایم ایف کو قرض کی باضابطہ درخواست دی ہے ۔ ترجمان نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی مبینہ وجوہات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا اس کی ایک وجہ چینی قرضے بھی ہیں تاہم انہوں نے امریکی قرضوں کی بات نہیں کی۔ ہیدر نوئرٹ نے مزید کہا کہ یہ قرضہ جات پاکستان کے لیے مشکل تر ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سی پیک یا چینی قرضے نہیں ہیں کیونکہ ان کی ادائیگی 2022 کے بعد زیادہ سے زیادہ 2 ارب ڈالر سالانہ ہو گی۔ ہماری مشکل کی وجہ توانائی کے منصوبوں اور معیشت میں ترقی کی بدولت درآمدات میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں سیاسی بحران کی وجہ سے کمی اور ناتجربہ کار حکومت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh