اور اب باکسر عامر خان خواجہ سرا کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لندن :  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آئے روز کسی نہ کسی تنازعے میں پھنسے رہتے ہیں جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی بھی مسائل سے دوچار رہتی ہے، کچھ عرصہ پہلے ہی ان کی اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے صلح ہوئی ہے لیکن اب ایک بار پھر عامر خان اپنی پرانی حرکتوں کی طرف واپس لوٹ آئے اور ایک خواجہ سرا کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے۔خواجہ سرا ماڈل ’تلولا ایو ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ انہیں باکسر عامر خان کی جانب سے انسٹاگرام پر میسج موصول ہوا جس میں باکسر نے انہیں پرکشش قرار دیا۔ ’ میں نے جب عامر خان سے ان کے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ ہماری طلاق ہورہی ہے اس لیے میری بیوی کا ذکر ہی کیا کرنا‘۔خواجہ سرا ماڈل نے الزام عائد کیا کہ عامر خان نے انہیں وقت گزارنے کی آفر بھی کی جو انہوں نے مسترد کردی۔ تلولہ ایو کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ باکسر کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد ماڈل کو سخت کوفت ہوئی ، عامر خان نے اس اندز میں پیغام دیا کہ جیسے وہ انگلی کا اشارہ کریں گے اور تلولہ ان کے بستر پر پہنچ جائے گی ‘۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے رشتے میں اس وقت دراڑ آگئی تھی جب باکسر نے اپنی اہلیہ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ عامر خان کے الزام کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پر وہ گند مچایا کہ پوری دنیا ہی دم بخود تھی لیکن بعد ازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔ عامر خان کے تازہ کارنامے سے لگتا ہے کہ وہ ماضی سے یا غلطیوں سے سبق سیکھنے کے قائل نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh