پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بہاولپور میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف کاروائی 25گوالے پکڑےگئے

بہاول پور(ایم اقبال انجم سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ میں ملاوٹ کرنیوالے 25 گوالوں کو پکڑ لیا ‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے گوالوں کو ملاوٹ کرنے پر جرمانے ‘پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران 2 سو 21 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ نہر برد کردیا‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن جاری رکھے گی ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاول پور نے ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دودھ میں ملاوٹ کرنیوالے 25گوالوں کو پکڑ کر ان سے 2سو 21لیٹر دودھ نہر برد کیا جبکہ مختلف گوالوں کے دودھ کے ٹیسٹ کے نمونے لیکر انہیں بھاری جرمانے بھی عائد کئے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اعجاز نواز نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور ملاوٹ مافیا کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ملاوٹ مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow