سینٹ اجلاس، مشاہد اللہ خان اور فواد چودھری میں پھر تلخ کلامی

اسلام آباد:سینٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور ن لیگ کے سینٹر مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دونوں کو خاموش کراتے رہے،فواد چودھری کے بیان پر اپوزیشن جماعتیں نشستوںپر کھڑی ہوگئی اور فواد چودھری سے معذرت کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ کااجلاس ہواتو مشاہد اللہ اورفوادچودھری میں تلخ کلامی ہو گئی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان کی فیملی کے 4افرادپی آئی اے میں ہیں،سارے خاندان نے پی آئی اے کابیڑاغرق کردیا،اس پر چیئرمین سینٹ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔فواد چودھری نے کہا کہ مشاہداللہ بتادیں کیاان کابھائی پی آئی اے ملازم ہے یانہیں، مشاہد اللہ پی آئی اے کی تباہی پرمعافی مانگیں،مشاہداللہ نے اپناعلاج بھی پی آئی اے کے خرچ پرکرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh