دل ٹوٹنے کی وجہ سے شادی نہ کرنے کا تاثر قطعاً غلط ہے ‘ ریشم

لاہور: نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں دل ٹوٹنے کی وجہ سے شادی نہیں کر رہی ،مجھ پر بہت سی گھریلو ذمہ داریاں ہیں او ران کی ادائیگی میں وقت تیزی سے گزر گیا۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے کسی عشق میں ناکامی کے بعد شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شاعری سے بیحد لگاؤ ہے اور کبھی کبھی خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں۔ مجھے علامہ اقبال ،فیض احمد فیض، احمد فراز، ناصر کاظمی، پروین شاکر او رمرزا غالب کے کلام نے بڑا متاثر کیا ہے۔ ریشم نے کہا کہ فارغ وقت میں کتابیں پڑھتی ہوں اورسوتے وقت میرے تکیے کے قریب کتاب ضرور ہوتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh