میں نے جو بات کی ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے ‘ رانا مشہود

لاہور:  متنازعہ بیان دینے پر رکنیت معطلی کا سامنا کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ میں نے جو بات کی ہے وہ حقیقت پر مبنی کی ہے ،یہ کس کو نہیں پتہ جب نواز شریف صاحب لندن میں تھے تو انکے لوگ وہاں گئے اور کہا آپ واپس نہ آئیں ہم آپ کو رعایت دیں گے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مشکل وقت میں گھبرانا نہیں ،مشکل وقت میں مفاد پرست لوگوں کا پتہ لگتا ہے۔ ہم نے ایک سیل بنادیا ہے جو وائٹ پیپر جاری کرے گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ہر مہینے حکمرانوں کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ کو ایکسپوز کرے گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh