تھانہ غازی کی حدود میں بیس سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زند گی کا چراغ گل کر دیا بتایا جاتا ہے

تربیلا غازی (بشیر اعوان) تھانہ غازی کی حدود میں بیس سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زند گی کا چراغ گل کر دیا بتایا جاتا ہے کہ تحصیل غازی کے نواحی دیہات جموں کے رہائشی 20سالہ نوجوان نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر زیریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ افلاق حسین شاہ ولد اقتدارحسین شاہ مرحوم ساکن جموں نے زیریلی کھالیں۔جس سے نوجوان کی حالت غیر ہو گئی ۔اور انتہائی تشویشناک حالت میں قریب ہی واقع نجی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔متوفی کا تعلق سعادات اور دینی گھرانے سے تھا اور اپنی ماں اور بہن کا واحد سہارا تھا زہریلی ادویات کی کھلے عام فروخت نے ماں اور بہن کا اکلوتا سہارا چھین لیامرحوم کے والد آج سے دوسال قبل اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں جنہوں نے مسجد جموں میں امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دیتے تھے اور بچوں کو قرآن و دینی درس دینے میں ساری عمر گزاری دی تھی۔ نماز جنازہ کے موقع پر عوام کا سمندر اْمڈ آیاہر طرف سسکیاں تھی اپنوں کے ساتھ بیگانے بھی دھاڑے مار مار کر رو رہے تھے متوفی کی نعش کوآبائی دیہات جموں لایا گیا ۔جہاں پر نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد آشکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow