شہباز شریف کی گرفتاری ٗ بلاول بھٹو زر داری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حمایت کر دی

اسلام آباد(عباس ملک سے )  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف نے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔سابق اسپیکر ایاز صادق نے شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے کا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن کرانے کیلئے پیپلز پارٹی کو حمایت کی درخواست کی۔اس موقع پر خورشید شاہ نے ان سے کہا کہ میں نے اس صورت حال پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات کی جنہوں نے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی حمایت کی ہے، قائد حزب اختلاف پارلیمنٹ کا اہم ترین حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے، شہبازشریف کی گرفتاری پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh