محکمہ ہیلتھ بہاولپور نیب کے شکنجے میں بڑے بڑے مگرمچھ آج نیب کے سامنے پیش ھوں گے 

بہاول پور(رپورٹ ایم اقبال انجم سے)محکمہ ہیلتھ بہاولپور نیب کے شکنجے میں بڑے بڑے مگرمچھ آج نیب کے سامنے پیش ھوں گے

کچھ دن پہلے نیب والوں نے بہاولپور ہیلتھ کے دفتر پر چھاپہ مار کر سٹور کیپر ناصر ڈوگر اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا اور ان کو نا معلوم جگہ پر منتقل کر کے ان سے ادویات کی خورد برد کے بارے میں تفتیش کی گئی جس پر ان ملزمان نے بڑے بڑے مگر مچھوں کے نام اگل ڈالے تو ان ملزمان کو آگے جیل بھیج دیا گیا ۔نیب نے مزید کارروائی کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ضلع بہاولپور کے 16 سٹور کیپروں جن میں 4 THQ کے سٹور کیپر اور 12 RHCکے سٹور کیپروں کو آج بلا لیا جن میں RHCکھتڑی بنگلہ کا سٹور کیپر بھی ان کے ساتھ ادویات کی خوردبرد کے معاملے میں نیب کے سامنے پیش ہوگا واضے رہے میڈیا اس ہسپتال میں بوگس بل بنانے اور ادویات کی خورد برد کا معاملہ پہلے بھی کئی بار عوام کی عدالت میں لا چکا ہے
اور ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خالد باو کا بیٹا سلمان خالد جو بہاولپور ہیلتھ کے دفتر میں سٹور کیپر ہے اور ہر سال کاغذی کاروائی میں چھٹی پر چلا جاتا ہے اور نیا سال شروع ہوتے ہی پچھلے سال کی حاضریاں مکمل کر دی جاتی ہیں پھر یہ نئے سال کی چھٹی پر چلا جاتا ہے اور مختلف سرکاری سنٹروں پر میڈیکل بنوانے دیگر معملات میں لوگوں سے لوٹ مار کرتا ہوا نظر آتا ہے اور کئی سنٹروں پر یہ اسلحہ لہرا کر مریضوں کو ہراساں کرتا ہوا بھی نظر آتا ہے یہ بھی نیب کے سامنے پیش ہو سکتا ہے
ان سٹور کیپروں سے پوچھ گوچھ کے بعد نیب اپنی کاروائی مزید آگے بڑھائے گی اور بہاولپور ہیلتھ کے دفتر میں چھپی کالی بھیڑوں کو جیل کا راستہ دکھائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow