ایشیا کپ؛ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں  بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان شنواری اور حارث سہیل کی جگہ محمد عامر اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت پہلے بھی مد مقابل ہوچکے ہیں جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے موزوں دکھائی دے رہی ہے اسی لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ ناقابل شکست بھارتی ٹیم نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔پوائنٹس ٹیبل پر ایک میچ جیت کر بھارت بہتر رنز اوسط پر سب سے آگے ہے جب کہ پاکستانی ٹیم رنز اوسط میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی شکست کی صورت میں افغانستان، بنگلا دیش کو ہرا کر بہتر رنز اوسط پر فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh