اگلی پیشی پر نواز شریف پر فردجرم کی امید ہے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(کرائم میل ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگلی پیشی پر نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی جائیگی۔یہ بات انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اور محکمے وفاق کے ماتحت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلی پیشی پر نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوجائیگی، تاہم ابھی یہ ملزمان کی عدم موجودگی کی وجہ سے عائد نہیں ہوسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow