سدھو کے دورہ پاکستان پر بھارتی وزیر خارجہ برہم

لاہور : بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ کی پاکستان کے دورے اور آرمی چیف سے گلے ملنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی برہم ہوگئیں، سابق کرکٹر سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں ڈانٹ پلائی۔ سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت کی سوچ سب سے چھوٹی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان کے دورے پراس کا غصہ تاحال کم نہیں ہوا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات مہنگی پڑ گئی، سشما سوراج نے سدھو کے دورہ پاکستان کو سراہنے کی بجائے ان سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانٹا اور استفسار کیا کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے کیوں ملے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نوجوت سنگھ سدھو پر الزام لگایا کہ نارووال کے قریب کرتار پور بارڈر کھولنے کا معاملہ صرف ان کی وجہ سے سیاست کا شکار ہو گیا ۔ سشما سوراج نے سدھو سے کہا کہ بھارت کرتار پور سرحد کھولنے کے لئے پاکستان سے بات کرنے کی تیاری کر رہا تھا لیکن ان کے بیانات کی وجہ سےمعاملہ موخر ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh