روسی جہاز شامی حدود میں پرواز کے دوران لاپتہ

ماسکو : روس کا ايک ہوائی جہاز شامی فضائی حدود ميں پرواز کرتے وقت لاپتہ ہو گيا، طیارے میں چودہ افراد سوارتھے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق جہاز بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے پينتيس کلوميٹر دور ریڈار سے غائب ہوا، طيارہ لطاکیہ کے قريب قائم ايک روسی فوجی اڈے کی جانب جارہا تھا جس میں چودہ افراد سوار تھے۔ روسی فوج کے مطابق جس وقت یہ طیارہ لاپتہ ہوا اسرائيلی جنگی طيارے علاقے ميں اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے تھے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh