جن کو گاڈ فادراورمافیا کہا گیا وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد(کرائم میل  ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم باربار کہتے رہے ہیں کہ انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا لیکن اس کے باوجود جنہیں گاڈ فادراور مافیا کہا گیا وہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔پیر کوسابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا، عدالت میں ہمارے بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ۔ احتساب عدالت میں نامکمل ریفرنسز پیش کیے گئے، باربار کہتے رہے انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، جن کو گاڈ فادر اور مافیا کہا گیا وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے کوششیں کیں اور آج اس کی قیمت ادا کررہے ہیں،یہ قیمت اس وقت تک ادا کریں گے جب تک عوام کو حق نہیں مل جاتا، ایک مجرم بھاگ گیا اور جو مظلوم ہے ان کی گرفت میں ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے اور اختیار کسی اور کے ، جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں بلکہ ہائی جیک ہے، یہ ہائی جیک کس نے کی یہ سپریم کو رٹ بتائے گی، آئین پر عمل کرانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow