وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے انہیں 8گھنٹے کی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار نے ان کا استقبال کیا ۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران انہیں 8گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سٹریٹجک انٹیلی جنس اورنیشنل سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہیں 8طویل بریفنگ دی گئی تھی ۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh