ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیراخلاقی زبان استعمال کرنےوالے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ گزشتہ دنوں ارمینا خان کے لیے ایک صارف نے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند ٹوئیٹس شیئر کی تھیں، جس پر اداکارہ آگ بگولہ ہوگئیں۔ اگرچہ مذکورہ صارف نے اپنی تمام ٹوئیٹس کو بعدازاں حذف کردیا تھا، لیکن ارمینا خان نے وہ تمام ٹوئیٹس بذریعہ اسکرین شاٹ محفوظ کرکے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔ ارمینا خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر اظہار افسوس کیا اور استفسار کیا کہ اس شخص کی معلومات دینے میں کون ان کی مدد کرسکتا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh