فلورنس طوفان امریکی مشرقی ساحل کی جانب بڑھنے لگا

نیویارک : فلورنس نامی انتہائی طاقتورسمندری طوفان امریکا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے، کیٹگری فور کے اس طوفان کی وجہ سے دو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ امریکا کی جنوبی ریاست کیرولینا میں مشرقی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے، طوفان ممکنہ طور پر کل ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، ریاست میں سکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ورجینیا میں طوفان کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کیٹیگری چار کے اس طوفان کے ساتھ 220 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز رفتار ہوائیں چلیں گی، امریکی صدرٹرمپ نے ٹوئیٹ میں لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh