قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نے ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک منتخب اسکواڈ کے 16 کرکٹرز نے ڈیمز کی تعمیر کیلیے 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے فنڈز کیلیے اپیل کی ہے دنیا بھر سے پاکستانی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، اس کیلیے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh