بورےو الا بیوٹی پار لر کی آ ڑ میں بیر ون ملک زنا کاری کے لئے لڑکیوں کی سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب

بورےوالا(ثاقب سہیل  وٹو سے ) بورےو الا بیوٹی پار لر کی آ ڑ میں بیر ون ملک زنا کاری کے لئے لڑکیوں کی سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب ۔ ایک لڑکی گروہ کے چنگل سے فرار ہو کر پاکستان پہنچ گئی ۔ ملزمان کے خلاف کا روائی کے لئے درخواست دائر ۔ ملازمت کا جھانسہ دے کر پا کستا نی لڑکیوں سے زنا کا ری کروا ئی جا تی ہے نسیم بی بی کا موقف ۔ تفصیل کے مطابق بیوٹی پا رلر کی آڑ میں مجبور اور بے بس گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو بیرون ملک ملا زمت کا جھانسہ دے کر وہاں لے جا کر ان سے زنا کا ری کر وانے والے گروہ کا انکشا ف ہوا ہے اسی گروہ کا شکار بننے والی مطلقہ نسیم بی بی سکنہ 259ای بی نے تھا نہ صدر کو دی گئی درخواست میں مو قف اختیار کیا ہے کہ میں اپنے دو بچوں کا پیٹ پا لنے کی غرض سے مرضی پورہ گلی نمبر 2میں واقع نا یاب بیوٹی پا رلر میں ملا زمت کر تی تھی کہ پا رلر کی ما لکن نا زیہ بی بی نے مجھے کہا کہ تمہیں شارجہ میں قائم ایک پا رلر میں ملاز مت دلوا دیتے ہیں اور مجھے حمید خاں نا می شخص کے پاس بھیج دیا جس نے مجھے جھا نسہ دیتے ہوئے مجھ سے ایک خالی اسٹامپ پر دستخط کر وا کر مجھ سے دو لاکھ روپے اور طلائی زیورات بطور امانت لے لئے اور مجھے شارجہ بھیج دیا جس پر وہاں مجھے شانی نامی ایجنٹ اپنے فلیٹ میں لے گیا اور مجھے زنا کا ری کے لئے ایک نجی ہو ٹل میں جانے کے لئے مجبور کر نے لگا وہاں اور بھی کئی لڑکیاں جو یہاں سے بھیجی گئی تھیں اسی گروہ کے ذریعے شارجہ میں زنا کا ری کے مکروہ پیشہ سے منسلک ہیں شا رجہ جا نے کے چھ روز بعد ہی میں موقع پا کر ان کے چنگل سے فرار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اور آ تے ہی مذکورہ ملزما ن سے اپنے ساتھ ہو نے والی زیادتی کی بابت بتایا اور اپنی رقم اور زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان انکا ری ہو گئے نسیم بی بی نے چیف جسٹس پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سمیت دیگر اعلی حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh