تھانہ کچا کھوہ میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکار تھانیدار بن گیا ۔سائیلین کے ساتھ ہتھک امیز رویہ

کچا کھوہ(کرائم میل ) تفصیلات کے مطابق ۔حکومت پنجاب نے تمام تھانوں میں عوام کی سہولت کیلیے ایف آئی آر رپٹ کے اندراج کو کمپیوٹر ائزڈ کرتے ہوئے یہ کام فرنٹ ڈیسک کو سونپ دیا ہے پہلے یہ کام محرر کرتا تھا فرنٹ دیسک کو چلانے کیلیے پنجاب پولیس نے ڈسپلن فورس سے ہٹ کر کلیریکل سٹاف بھرتی کیا مگر تھانہ کچا کھوہ میں تعینات عالمگیر نامی اہکار جو کہ مقامی رہائشی ہے سائیلین سے ہتھک امیز رویہ اختیار کرتا ہے اکثر او بیشتر کیمرہ کی پن نکال کرکئی گھنٹے غائب رہتا ہے نقل رپٹ ایف آئی آر کی نقل سائیلین کیلیے کسی خواب سے کم نہیں اگر کو ئی عوامی نمائندہ متعلقہ اہلکار سے باز برس کر لے تو اپے سے باہر ہو جاتا ہے کہتا ہے ہم کسی کے ماتحت نہیں ہیں جو کرنا ہے کر لو ہم نے ایس او پی پڑھا ہے ہم جانتے ہیں کسی کو جلدی ہے تو ڈی پی او آفس سے جا کر ایف آئی آر کی نقل لے لو کئی بار علاقائی لوگوں نے آر پی او کے شکایات سیل نمبر شکایات درج بھی کروائی انکواری پر مقامی تھانہ کے اہکار اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلیے من پسند رپورٹ بنا کر آر پی او آفس بھجوا دیتے ہیں سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ مقامی ہونے کے ناطے اپنے رشتہ داروں سے مخالفین کے خلاف درخواستیں دلوا کرصلح کی مد میں رقم بٹورنا تو اپنا شیوہ بنایا ہوا ہے اہل علاقہ صفدر گڈکور احمدنواز چدھڑ عدنان تھراج جاوید سہو و دیگر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال آر پی او ملتان سے استدعا کی ہے کہ فرنٹ ڈیسک پر تعینات مقامی اہلکار کو فوری تبدیل کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow